1 دسمبر 2011 - 20:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے حضرت سید الشہدا علیہ السلام اور آپ کے باوفا ساتھیوں کی شہادت کا ذکر کیا اور کہا کہ ہرداغ کچھ دنوں بعد مندمل ہوجاتا ہے لیکن حضرت سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی شہادت کبھی نہیں بھلائي جاسکتی اور نہ پرانی ہوتی ہے۔

ابنا: انہوں نے یورپی ملکوں اور سلامتی کونسل کو نصیحت کی کہ برطانیہ کی چالوں میں آکر اپنا اعتبار نہ کھوئيں۔ خطیب جمعہ تہران نے ایران کے خلاف برطانیہ کے حالیہ موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت ملت ایران اور اقوام عالم کے نزدیک رسوا ہوچکی ہے اور چاہتی ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر یورپی ممالک اسکی اس بے آبروئی کا تاوان ادا کریں۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ برطانیہ ساری دنیا میں رسوا ہوچکا ہے اور برطانیہ کو ملت ایران کے مقابل بارہا شکست ہوچکی ہے.

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی ایک اور شکست اس کےساتھ تعلقات کی سطح کم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا تازہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے یورپی ملکوں کو نصحیت کی کہ اپنی قسمت برطانیہ کے ساتھ نہ جوڑیں۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ برطانیہ نے قاچاریہ دور میں رویٹر اور تنباکو جیسے شرمناک معاہدے مسلط کرکے ایران پراپنا قبضہ جمانا چاہتا تھا لیکن بزرگ علماء جیسے محمد علی کنی اور مرزا شیراری کی ہوشیاری سے یہ سازشیں ناکام بنادی گئيں۔ انہوں نے سات دسمبر مطابق سولہ آذر کو امریکہ اوربرطانوی سامراج کے خلاف طلباء کی جدوجہد کا دن قراردیا۔........ /169